Sunday, 13 November 2016

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ محترم علماء کرام ایک سوال کا جواب جلد مطلوب ہیں

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ محترم علماء کرام ایک سوال کا جواب جلد مطلوب ہیں براہ مہربانی اس کا جواب جلد عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی 260 گز زمین ہے اور پانچ بھائی پانچ بہن ایک ماں اس کو کس طرح تقسیم کیا جائے گا   یا اگر قیمت مثلاً ایک گز کی قیمت ہے 8000 تو  260 گز کی قیمت ہوا 2080000 بیس لاکھ اسی ہزار روپے تو کس طرح تقسیم کریں گے جلد جواب عنایت فرمائیں
جواب #97
بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب حامداومصلیاومسلما: 

      حقوق متقدمہ علی الارث کی ادائیگی کے کے ہر ایک وارث کو مندرجۂ ذیل حصے دیے جائے۔

مسئلہ کی تصحیح 120 ہوگی۔

بیوی کو 15 حصے ملیں گے۔

گز کے حساب سے( 32.50) حصے ملیں گے۔
قیمت کے حساب سے ( 260000) ملیں گے۔

ہرایک لڑکے کو 14 حصے ملیں گے۔

گزکے حساب سے (30.33)حصے ملیں گے۔
قیمت کے حساب سے ( 242666.66) ملیں گے۔

ہرایک لڑکی کو 7 حصے ملیں گے۔

گزکےحساب سے (15.16)حصے ملیں گے۔

قیمت کے حساب سے (121333.33)
ملیں گے


گز میں 3.آپس میں سمجھ لیا جائے۔

قیمت میں 5. پیسہ آپس میں سمجھ لیاجائے۔



فقط واللہ تعالی اعلم

No comments:

Post a Comment