Thursday, 16 February 2017

Washing machine me 3 time kapde dhone se,

Washing machine me 3 time kapde dhone se,  napak kapde paak  hojate hai ?

جواب #194
بسم الله الرحمن الرحيم
واشنگ مشین میں کپڑا دھونے سے اگر نجاست زائل ہوگئی اور کپڑے سے صاف پانی نکلنے لگا تو کپڑا شرعاً پاک ہوجائے گا، اگرچہ اسے تین بار نچوڑا نہ گیا ہو۔پھر بھی بہتر ہے کہ اطمینانِ قلب کے لئے تین مرتبہ مشین میں نچوڑ لیا جائے۔
ویجوز دفع نجاسۃ حقیقیۃ عن محلہا ولو إناء اً أو مأکولاً علم محلہا أولا بماء ولو مستعملاً، بہ یفتی۔ (درمختار مع الشامي ۳۰۹ کراچی، ۱؍۵۰۹ زکریا)
ویطہر غیرہا أي غیر مرئیۃ بغلبۃ ظن غاسل طہارۃ محلہا بلا عدد بہ یفتی۔ (درمختار مع الشامي، کتاب الطہارۃ / باب الأنجاس، مطلب في حکم الوثم ۱؍۵۳۹ زکریا)
فعلم بہذا أن المذہب اعتبار غلبۃ الظن وإنہا مقدرۃ بالثلاث لحصولہا بہ في الغالب وقطعًا للوسواس۔ (شامي، کتاب الطہارۃ / باب الأنجاس ۱؍۵۴۰ زکریا) فقط واللہ تعالیٰ اعلم 

No comments:

Post a Comment