Wednesday, 15 February 2017

Kis jaanwar/parinda wagairah ka gosht khaana sunnat hye

"Kis jaanwar/parinda wagairah ka gosht khaana sunnat hye (naam bata dijiye)?

Aur Kya halaal jaanwar key jism ka mukammal hissa halaal hota hye ya kuch hissa khana mana hye?

Aur ho sakey to maulana saad sahab ke barey me kuch arz kar dijiye."

جواب #185
بسم الله الرحمن الرحيم
Huzure akram sallallahu alayhi wasallam se ount ka gosht khana sabit he, our gaay bhi zabah karna sabit he.
Isi tarah bakri ka gosht khana bhi sabit he
Is ke alawa ki tahqiq nahi
Wallahu sub,hanahu aalam



شرعاً ہرایسے جانور یا پرندے کا کھانا ناجائز ہے جس کے (ناب) یعنی نوکیلے دانت ہوں یا اپنے پنجے سے شکار کرتا ہو، نیز ایسے جانور بھی حرام ہیں جن کی فطرت میں خبث اور ایذا رسانی ہو، اگرچہ زیادہ مانوس ہونے کی وجہ سے عارضی  کل ذي ناب من السّباع وکل ذي مخلب من الطّیر (رواہ مسلم وابوداوٴد)




پانی اور خشکی کے کون سے جانور حلال ہیں؟

س… یہ کہاں تک صحیح ہے کہ پانی کے تمام جانور حلال ہیں؟ اگر نہیں تو پھر کون سے حلال اور کون سے حرام ہیں؟ اسی طرح سے خشکی کے کون سے جانور اورپرندے حلال اور حرام ہیں؟ اس کا کوئی خاص اُصول ہے؟

ج… پانی کے جانوروں میں امام ابوحنیفہ  کے نزدیک صرف مچھلی حلال ہے، اس کے علاوہ کوئی دریائی جانور حلال نہیں۔

جنگلی جانوروں میں دانتوں سے چیرنے پھاڑنے والے، اورپرندوں میں سے پنجوں کے ساتھ شکار کرنے والے حرام ہیں، باقی حلال۔


آپ کے مسائل ان کا حل


حلال جانوروں میں سات چیزیں ممنوع ہیں: (۱) بہنے والا خون، (۲) ذکر (عضو تناسل) (۳) مادہ جانور کی شرم گاہ (۴) خصیہ (۵) مثانہ، (۶) پتہ (۷) غدود (جسم کے اندر کی گانتھ گلٹی) ان میں بہنے والا خون تو قطعا حرام ہے اور باقی چیزیں راجح قول کے مطابق مکروہ تحریمی ہیں کذا في ملتقی الأبحر والمجمع والد (۴/۴۸۹، ۴۹۰ ط دارالکتب العلمیہ بیروت لبنان) وبدائع الصنائع (۴/۱۹۰، ط مکتبہ زکریا دیوبند) ورد المحتار (۹/۴۵۱، ط مکتبہ زکریا دیوبند) عن البدائع والدر والرد (۱۰/ ۴۷۷، ۴۷۸) وغیرہا من کتب الفقہ۔

واللہ تعالیٰ اعلم

No comments:

Post a Comment