Thursday, 16 February 2017

Namaaz me salaam ke bad sir per hath rakhna

Namaaz me salaam ke bad sir per hath rakhna hadith me hai

جواب #197
بسم الله الرحمن الرحيم
امام طبرانی رحمہ اﷲ نے المعجم الاوسط میں اس طرح کی ایک حدیث شریف نقل فرمائی ہے، جس میں اس بات کا تذکرہ ہے کہ آپ ا نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر درج ذیل دعا پڑھتے تھے: ’’بسم اللّٰہ الذي لا إلہ إلا ہو الرحمن الرحیم، اللّٰہم اذہب عني الہم والحزن‘‘ بظاہر یہ عمل فرض نمازوں سے متعلق ہے؛ لیکن سنن ونوافل کے بعد بھی اگر کوئی اس کا اہتمام کرے تو کوئی حرج نہیں۔
عن أنس رضي اللّٰہ عنہ أن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم کان إذا صلی وفرغ من صلا تہ مسح یمینہ علی رأسہ، وقال: بسم اللّٰہ الذي لا إلہ إلا ہو الرحمن الرحیم، اللّٰہم اذہب عني الہم والحزن۔ (المعجم الاوسط رقم: ۳۲۰۲، ۴؍۱۲۶) فقط واﷲ تعالیٰ اعلم 

No comments:

Post a Comment