Tuesday, 6 December 2016

عرض خدمت یہ ہیکہ ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا

"السلام علیکم ورحمةالله وبرکاتہ 
عرض خدمت یہ ہیکہ ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ دیکھو اگر تم مجھے یوں ہی باربار پریشان کروگی تو میں مجبورا تمہیں طلاق دےدونگا یا 
یوں کہا کہ یہی دل کہتا ہے کہ تمہیں طلاق دیدوں یا
یوں کہا کہ لگ رہا ہے کہ تمہیں طلاق دیناہی پڑیگا تبھی تمہاری عقل ٹھکانے لگےگی یا 
یوں کہا کہ اب میں تمہیں طلاق دے ہی دونگا 
یا اس طرح کے بہت سارے الفاظ 
لیکن یہ سارے الفاظ اصل میں صرف دھمکی کے لئے ہوتا ہے 
لیکن دل میں کوئی طلاق دینے کا ارادہ نہیں ہوتا 
کیا ان تمام صورتوں میں طلاق واقع ہوجائیگی؟
فقط 
جزاک اللہ خیرا "
جواب #133
بسم الله الرحمن الرحيم

اگر یہی الفاظ کہے ہیں تو ان سے طلاق واقع نہیں ہوگی،یہ طلاق کا ارادہ اور خیال ہے ،ابھی دے نہیں رہا 
جب دے گا تب پڑے گی

No comments:

Post a Comment