Thursday, 1 December 2016

بینک میں نوکری کرنا کیسا ہے

بینک میں نوکری کرنا کیسا ہے چاہے وہ اکاؤنٹ کے قبیل سے ہو یا ٹیکس وغیرہ کے قبیل سے جائز اور نا جائز کی تمام صورتیں واضح کریں مہربانی ہو گی
جواب #122
بسم الله الرحمن الرحيم

اگر بینک میں آپ کو سودی معاملات میں براہ راست ملوث ہونا پڑتا ہو مثلاً سودی دستاویزات کی تیاری یا ان کی توثیق وغیرہ تو ایسی ملازمت یقینا ناجائز ہے، جس قدر جلد ممکن ہو آپ اس ملازمت کو چھوڑدیں اور اس بارے میں ہمت سے کام لیں، ہمت کے بغیر کچھ نہیں ہوتا؛ البتہ اگر بینک کی ملازمت چھوڑنے پر ناقابل برداشت تنگی میں پڑنے کا اندیشہ ہو تو دوسری جائز ملازمت حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں اور جب تک نہ ملے دعا وتوبہ واستغفار کرتے رہیں اور ملتے ہی یہ ملازمت چھوڑدیں، اور رزقِ حلال کے حصول کے لیے روزانہ نمازِ فجر کے بعد پابندی سے ”ماشاء اللہ لا حول ولا قوة الا باللہ، أشہد أن اللہ علی کل شیء قدیر“ (اوراد مومن ۶۶) پڑھا کریں، ان شاء اللہ انتظام ہوجائے گا۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند

No comments:

Post a Comment